Madena munawra butifull vedio
کیفیات(نعت)
✍️ مصعب شاہینؔ(میانوالی)
حضورﷺ آپ کی نعتیں سنانا چاہتا ہوں
حضورﷺ سوئی ہے قسمت، جگانا چاہتا ہوں
حضورﷺ فتنے بہت بڑھ رہے ہیں دنیا میں
حضورﷺ آپ کا پیارا زمانہ چاہتا ہوں
حضورﷺ مانگ رہا ہوں میں بڑھ کے وقعت سے
حضورﷺ آپ کا بس آستانہ چاہتا ہوں
حضورﷺ آپ کی زلفوں میں کنگھی کرنی ہے ہے
حضورﷺ آپ کے پاوں دبانا چاہتا ہوں
حضورﷺ سندھ کنارے بڑھا ہے حبس بہت
حضورﷺ آپ کی بستی میں آنا چاہتا ہوں
حضورﷺ چہرہ دکھائیں کہ غم زدہ ہوں بہت
حضورﷺ دل سے میں اب مسکرانا چاہتا ہوں
حضورﷺ در بدری، ذلیتیں ہیں قسمت میں
حضورﷺ نظر کرم! اب ٹھکانا چاہتا ہوں
حضورﷺ اپنی غلامی کا مجھ کو دیجے شرف
حضورﷺ خلد پہ میں حق جتانا چاہتا ہوں
حضورﷺ اب تو گنوانے کو بھی نہیں ہے کچھ
حضورﷺ فضل و کرم کا خزانہ چاہتا ہوں


Comments
Post a Comment